اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے،امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا،پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہیگا۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔