کراچی(این این آئی)ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، متحدہ عرب امارات کے درہم اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی سرکاری شرح میں اضافہ، پاکستان میں ایک کروڑ ایرانی ریال کا پیکٹ 5 سے 6 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔