• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی چیئرمین کو سہولیات فراہم، ملاقاتوں پر پابندیاں ختم کی جائیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) بانی چیئرمین کو جیل مینوئل اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سہولیات کی فراہمی ،ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی، تمام گرفتار رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری سمیت تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے مقدمات میرٹ پر چلائے جائیں۔ یہ مطالبے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے منتخب اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں کئے گے۔
اہم خبریں سے مزید