کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملے، آئزنکوٹ نے دہشتگردی قرار دے دیا۔ فلسطینی دیہات میں گاڑیاں نذر آتش، دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے، متوقع وزیر اعظم نے حملوں کا ذمہ دار حکومتی وزرا کی پالیسیوں کو ٹھہرا دیا۔ اسرائیلی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں، فوج کی بھی حملوں کی مذمت، بن گویر نے آئزن کوٹ پر عرب جماعتوں کی حمایت حاصل کرنیکا الزام لگادیا۔