کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے کا کہنا ہے گاندھی خاندان بھارت کے لیے نعمت بھی، ملک پر بوجھ بھی ہے، ہندو قوم پرستی سے بچانے کا دعویٰ لیکن خود اس خاندان کی تاریخ جمہوری اقدار سے متصادم اقدامات سے بھری ہے۔ اندرا گاندھی نے اقتدار کیلئے 1975ء میں ایمرجنسی نافذ کی، عدالتی فیصلے پر استعفے کے بجائے شہری آزادیاں معطل کر دیں۔ کانگریس ٹوٹنے، ہندو قوم پرستی سے ڈرایا گیا تھا، سونیا گاندھی کی نئی یادداشتوں میں بھی اندرا کے فیصلے کا ذکر ہے۔ دی اکانومسٹ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ اندرا گاندھی کو خدشہ تھا کہ ان کے مستعفی ہونے سے کانگریس پارٹی تقسیم ہوکر بکھر جائے گی اور ہندو قوم پرست اپوزیشن کو ملک پر اثرانداز ہونے کا موقع ملے گا۔