کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کھپت کئی ملکوں کے برابر، ہارورڈ تحقیق میں پتہ چلا اے آئی پھیلاؤ سے ڈیٹا سینٹرز اور توانائی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ میں 403بڑے ڈیٹا سینٹرز نے سال بھر 82ٹیرا واٹ آور بجلی استعمال کی۔ ڈیٹا سینٹرز سے 26 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوئی۔ اقوام متحدہ کا AI کیلئے صاف توانائی استعمال پر زور، ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق امریکا کے 403بڑے ڈیٹا سینٹرز نے مئی 2024سے اپریل 2025کے دوران 82 ٹیرا واٹ آور بجلی استعمال کی۔