کراچی(این این آئی) پاکستان میں زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث صارفین کو پیک آورز میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا سامنا مزید کئی روز تک کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ نے متاثرہ کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ مرمتی کام 6 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔