اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم ،وزیر داخلہ کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ، وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے دہشت گردی کے ایک بڑے خطرے کو ناکام بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی عزم اور حوصلے کی عکاس ہیں۔