• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور، پی ایس او اور عمانی کمپنی او کیو ٹریڈنگ کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عمان کے وزیر توانائی و معدنیات انجینئر سالم العوفی سے مسقط میں ملاقات کی جس میں تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں وزرا نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور پاکستان۔ عمان مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تیل و گیس کے قیام کا خیرمقدم کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور توانائی و کان کنی کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کے لیے اس ادارہ جاتی فورم سے بھرپور استفادہ کرنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید