کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی۔ خورف اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے اعزازی مشیر سید عثمان طاہر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے، ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔