کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو اور آئزن کوٹ کے درمیان اسرائیلی حکومت بنانے پر دوبارہ مذاکرات، دونوں پارٹی وفود کی دوسری ملاقات، نگراں وزیر اعظم نیتن یاہو اتحادی حکومت اور باری باری وزارت عظمیٰ سربراہی کے خواہاں، آئزن کوٹ نیتن یاہو زیر سربراہی حکومت میں شامل ہونے سے گریزاں، حکومت بنانے کیلئے 6 دسمبر تک مہلت حاصل ہے۔ فرانسیسی خبر رسان ادارے کے مطابق اسرائیل میں نگراں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور ان کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کی جماعت یاشار کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اتوار کو دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے۔