• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ہزار339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آ باد(نیوز رپورٹر) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو ہزار339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرینگے ،واہگہ بارڈر پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان، پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری ناصر مشتاق اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی سیکرٹری جنرل ستونت کور، ممبران ڈاکٹر ممپال سنگھ،سردار تارا سنگھ،نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نہایت گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو کھلے دل سے خوش آمد ید کہتے ہیں ،متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی، قیام و طعام اور مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید