اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان پرتگال بزنس فورم آج ہوگا۔ پرتگال کے وزیر خارجہ اور اعلیٰ سطحی پرتگالی کاروباری وفد شرکت کرے گا،بزنس فورم میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ایس آئی ایف سی پاکستان پرتگال بزنس فورم میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کے اعلامیہ کے مطابق بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینا ہے، فورم میں اقتصادی تعاون کے نئے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فورم دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا، دوطرفہ تجارت کو وسعت اور کاروباری روابط قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔