کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کو دھچکا، اپنے ہی سینیٹرز نے اہم پینٹاگون امیدواروں کی راہ روک دی۔ سینیٹ میں امریکی صدر کی دو نامزدگیوں کی مخالفت، فوجی قیادت امیدواروں کو بھی مزاحمت کا سامنا، آرمی اور نیوی کی سربراہی کے معاملات تعطل کا شکار، دفاعی بجٹ کیلئے سیکڑوں ارب ڈالر مانگنے پر اختلافات ہیں۔