بنوں / کوئٹہ (نمائندگان / ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقے گلبدین لنڈی ڈک میں مقامی امن کمیٹی کے ارکان اور قبائلی عمائدین کے امن جرگے پر کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا،حملے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا،حملے کے نتیجے میں جرگے میں شریک نوجوانوں اور مقامی افراد سمیت 10افراد زخمی ہوگئے،جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالبنوں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں قومی شاہراہ این-40پر مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین مسافر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہآوروں نے اسی شاہراہ پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک مال بردار ٹرک کو بھی روک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔