• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن بے لگام، کمرشلائزیشن، بلند عمارتوں اور نہر خیام پر جاری تعمیرات کیخلاف شہریوں کا مارچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن کے رہائشیوں کا پلاٹوں کی بے لگام کمرشلائزیشن ، بلند عمارتوں اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود نہرِ خیام پر جاری تعمیرات کے خلاف احتجاجی مارچ، رہائشی گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر کے لیے دی گئی منظوریوں کی تحقیقات کا مطالبہ، مکینوں نے کہا کہ بلند عمارتوں کی تعمیر سے رہائشی علاقوں کی شناخت، بنیادی سہولیات اور ماحول متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے قدرتی راستے متاثر ہونے کا خطرہ پید ہو گیا ہے کلفٹن بلاک 5کے مکینوں نے اتوار کوکلفٹن بچاؤ اور لائیو ایبل کلفٹن‘‘ کے بینرز تلے پُرامن واک اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے رہائشی علاقوں کی بے لگام کمرشلائزیشن، تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں اور عوامی مقامات کی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کیا احتجاج کا آغاز دو تلوار سے ہوا، جہاں شہریوں نے کلفٹن کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور علاقے کے تحفظ میں شہری اداروں کی ناکامی پر اپنے خدشات کا اظہار کیامظاہرین ایک رہائشی گلی میں زیر تعمیر 46 منزلہ عمارت کے مقام پر پہنچے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ بلند عمارتوں کی تعمیر سے رہائشی علاقوں کی شناخت، بنیادی سہولیات اور ماحول متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے احتجاجی واک کے شرکاء بعد میں نہرِ خیام پہنچے، جہاں انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے 19نومبر 2026ء کے واضح حکم کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آج جب وہ نہرِ خیام کے مقام پر پہنچے تو وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ اس صورتحال نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور متعلقہ حکام کی جانب سے قانون کی عمل داری یقینی بنانے کی ذمہ داری کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں سہیل مرزا نے کہا کہ کہ یہ احتجاج محض چند انفرادی تعمیراتی منصوبوں کے خلاف نہیں بلکہ پورے علاقے کے مستقبل اور رہائشی ماحول کے تحفظ کی جدوجہد ہےصابرہ تاپال اور اسپینتا کنداوالہ نے کہا کہ کلفٹن کے رہائشی علاقے پہلے ہی پانی اور گیس کی ناکافی فراہمی، ٹوٹی ہوئی سڑکوں، ابلتے ہوئے گٹروں اور زبوں حال شہری بنیادی ڈھانچے جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہما احمد نے کہا کہ اندرونی رہائشی گلی میں 46منزلہ عمارت سمیت بڑی بڑی بلند عمارتوں کی منظوری اور تعمیر سے زوننگ قوانین، عمارتوں کی منظوری، فلور ایریا ریشو (FAR)، سڑکوں کی گنجائش، پارکنگ، ہنگامی حالات میں رسائی اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کی استعداد کے حوالے سے بنیادی سوالات پیدا ہوتے ہیں راشا طارق نے خبردار کیا کہ کراچی کی قدرتی ہواؤں کی گزرگاہوں میں رکاوٹ پیدا ہونا ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلفٹن تاریخی طور پر ’’ہوا بندر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ شہر کے ساحلی جغرافیے کا اہم حصہ ہےبے ضابطہ بلند عمارتوں کی تعمیر سے سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے قدرتی راستے متاثر ہونے کا خطرہ ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے اور کراچی کا ماحول مزید متاثر ہوسکتا ہےماضی میں بھی بلند عمارتوں کی تعمیر کی اجازت اس خدشے کے پیش نظر نہیں دی جاتی تھی کہ اس سے ہوا کی قدرتی گزرگاہیں متاثر ہوں گی اور پہلے ہی گنجان آباد شہر میں گرمی اور ماحولیاتی مسائل میں مزید اضافہ ہوگاکے ایم سی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر تیمور احمد نے کہا کہ سندھ حکومت مبینہ طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے نام پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے مختص عوامی سہولت کی اراضی پر قبضہ کرکے اسےچائنا کٹنگ کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہےانہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ زمین پر پہلی مرتبہ 1990ء کی دہائی میں قبضہ کیا گیاتیمور احمد نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کراچی میں زمینوں پر قبضے اور شہریوں کو دبانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ احمد شبّر نے کہا کہ نہرِ خیام بارش کے پانی کی نکاسی کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کی چوڑائی اور پانی کی نکاسی کی صلاحیت کو ہر صورت محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ نہر کو تنگ کرنے، اس پر قبضہ کرنے یا ایسی تعمیرات کرنے سے جو اس کے قدرتی کردار کو متاثر کریں، اردگرد کے رہائشی علاقوں کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیںمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ19 نومبر کے عدالتی حکم کے تحت نہرِ خیام سے متعلق تمام تعمیراتی کام فوری طور پر بند کرائے جائیں اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کی عوامی سطح پر تصدیق کی جائےرہائشی گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر کے لیے دی گئی منظوریوں کی تحقیقات کی جائیں اور ایس بی سی اے کے قوانین، زوننگ پابندیوں، فلور ایریا ریشو (FAR)، عمارتوں کے اطراف کھلی جگہ اور دیگر تعمیراتی ضوابط کی پابندی یقینی بنائی جائےغیر قانونی طور پر رہائشی عمارتوں کو تجارتی مقاصد کے لیے تبدیل کرنے اور ایسی تعمیرات کو روکا جائے جو رہائشیوں کی سلامتی، آمدورفت، بنیادی سہولیات اور معیارِ زندگی کو متاثر کرتی ہیںپارکوں، گرین بیلٹس اور عوامی سہولت کے لیے مختص پلاٹوں کی کمرشلائزیشن اور ان پر قبضے کو روکا جائےپانی، گیس، سڑکوں اور سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں اور موجودہ بنیادی ڈھانچے پر مزید بوجھ ڈالنے والی تعمیرات کی اجازت دینے سے پہلے شہری سہولیات کو بہتر بنایا جائےعمارتوں کی منظوریوں، این او سیز، ماحولیاتی جائزوں اور متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام کی دسترس میں رکھا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کو جوابدہ بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید