راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا، پاسپورٹ اور دیگر عوامی اداروں میں شہریوں کو سہولیات فراہم کر کے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں، جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔ بالخصوص پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران اور سابق فوجی اہلکار ان کی عوام دوست کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عزیز احمد اعوان نے کہا کہ ماضی میں عوام کو معمولی نوعیت کے کاموں کیلئے بھی طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے بار بار سرکاری اداروں کے چکر لگانا پڑتے تھے، تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے متعارف کرائی گئی سہولتوں اور بہتر انتظامی اقدامات کے نتیجے میں شہریوں کیمشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔