بیجنگ (شِنہوا) عالمی رہنماؤں اور مبصرین نے چین، روس اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان پہلی بار بالمشافہ ہونے والی ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات چیت سے دنیا میں امن، استحکام اور تعاون کی امید پیدا ہوئی ہے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو ،سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے چین اور تینوں عالمی رہنمائوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دیرپا امن اور ہم آہنگی کے لئےبامعنی مکالمےکو فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز چین کے جنوبی شہر شین زین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس تاریخی سربراہی اجلاس کی صدارت کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور بڑے ممالک کی حیثیت سے چین، روس اور امریکاکو اچھی مثال قائم کرنی چاہیے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، عالمی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور انسانیت کی ترقی میں مزید اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔