• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر جنگ کی کینیڈا کیساتھ دفاعی تعلقات محدود کرنیکی خفیہ ہدایات

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر جنگ کی کینیڈا کیساتھ دفاعی تعلقات محدود کرنیکی خفیہ ہدایات، ٹرمپ انتظامیہ اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، ہیگسیتھ کی نئے احکام دفاعی تعاون پر اثرانداز ہونگی، ٹرمپ کی کینیڈا کو ضم کرنیکی دھمکیوں سے تعلقات متاثر، امریکی عہدیدار نے فیصلے کو کینیڈا کیلئے توہین آمیز قرار، دیاامریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کینیڈا کے ساتھ دفاعی تعلقات محدود کرنے کی خفیہ ہدایت جاری کردی ہے، جس سے واشنگٹن اور اوٹاوا کے درمیان پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کی بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کینیڈا اس فیصلے کو اپنی توہین سمجھے گا۔ تاہم پینٹاگون کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نئی ہدایات سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی انٹیلی جنس کا تبادلہ متاثر نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید