لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے سنیئر ترین رہنما نے کہا ہے کہ پی پی نے نئےصوبے اور انتظامی یونٹ کے قیام کے حوالے سے کچھ قوم پرست گروہوں کے ساتھ مل کر ایک بار پھر سندھ کارڈ کھیل رہی ہے، کراچی میں اتوار کو ایک قوم پرست گروپ نے سند ھ حکومت کی ملی بھگت سے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اسلحہ لہراکرمہاجروں کو کھلے عام دھمکیاں دی گئی، سندھ دیش کے نعرے لگائے گئےاوراشتعال انگیز باتیں کی گئی جو صوبے میں لسانی فساد کرانے کی بڑی سازش کا حصہ ہے،ملکی سیکیورٹی ادارے اور وفاقی حکومت اس کا فوری نوٹس لے،پاکستان میں صوبوں کے قیام کی سب سے زیادہ مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں صوبوں کے قیام کی بات پر کراچی اور سندھ کے دیگرشہروں میں اردو بولنے والوں، پنجابیوں، پشتونوں، بلوچوں اور دیگر قوموں کے عوام کاخون بہانے کی دھمکیاں دے رہی ہے، ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ کو شہری اوردیہی میں تقسیم کرنے کے لئے کوٹہ سسٹم نافذ کیاجس کے تحت کراچی حیدرآباد ،دیگرشہری علاقوں کے مہاجروں پر تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے۔ ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ میں سندھی اورمہاجر تفریق اورتقسیم کی بنیاد ڈالی جوآج بھی قائم ہے،ملک میں نئے صوبے بنانےکامنصوبہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیش کیا ہے، اس پر مہاجروں کودھمکیاں کس لئے دی جارہی ہیں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروزیرداخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اورمہاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔