• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول تمام تر رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ ختم

کراچی(مطلوب حسین، اسٹاف رپورٹر/ اختر علی اختر )تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول تمام تر رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، گلوکار سجاد علی، ساحر علی بگا اور استاد نور بخش بلوچ کی لاجواب پرفارمنسز نے محفل لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول تمام رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا 25 روز تک جاری رہنے والے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رنگا رنگ اختتامی تقریب وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں سج گئی۔اختتامی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پیش کر کے سماں باندھ دیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بھی تقریب میں شرکتکی۔ کراچی اور اسلام آباد میں قائم مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی موجودگی نے رنگ جمادیا۔
اہم خبریں سے مزید