• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم مزارات پر قائم ہیریٹیج و پکچر گیلریز اور لائبریریز اسی وژن کا حصہ، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق حکومتِ پنجاب نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات، اسلامی تہذیب و ثقافت اور بزرگانِ دین کی گراں قدر دینی، علمی اور روحانی خدمات سے روشناس کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ نئی نسل اپنے شاندار دینی و تہذیبی ورثے سے آگاہ ہو، اولیائے کرام کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرے ۔ صوبے کے سات اہم مزارات پر قائم ہیریٹیج و پکچر گیلریز اور لائبریریز اسی وژن کا حصہ ہیں۔
لاہور سے مزید