• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپروائزری افسران انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی یقینی بنائیں، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، تمام شعبوں اور فیلڈ یونٹس کے سربراہان، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس سٹیشنز کی جانب سے فوری رسپانس، مؤثر سپرویعن، قانون کی عملداری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس ملازمین کے عرصہ پروبیشن، سروس رولز سے متعلق انتظامی و پالیسی امور اور قوانین میں ترامیم کے معاملات بھی زیر غور آئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس، کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ و دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
لاہور سے مزید