• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈا کی کمرشل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی، متعدد کاروباری مراکز اور دفاتر سیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے کمرشل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے راوی شہر میں متعدد کاروباری مراکز اور دفاتر سیل کر دیے۔ آپریشن شعبہ انفورسمنٹ اور کمرشل ڈپٹی ڈائریکٹر کی زیر نگرانی روڈا ٹیم نے کیا روڈا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرشل واجبات کی وصولی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، جائیداد مالکان فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں بصورت دیگر نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
لاہور سے مزید