کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے صنعتی قصبے سے اینویڈیا اسکینڈل تک، ایلس ہوانگ کے عروج کا سفر، والد اسلحہ ساز کارخانے میں ملازم ، بچپن چینی فوجی صنعتی ماحول میں گزرا، 2000کی دہائی کے وسط میں روزگار کیلئے قصبے سے نکلیں۔امریکی AIاہم کاروباری حلقے تک رسائی ، نیویارک ٹائمز کی چار ممالک میں تحقیقات، اہم دستاویزات و انٹرویوز سے نئے انکشافات ،چین کے ایک ایسے قصبے میں پرورش پانے والی ایلس ہوانگ کی زندگی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جہاں ان کے والد اسلحہ ساز فیکٹری میں کلرک تھے۔ جنوبی چین کے صوبے ہونان کے گاؤں نانژوشان میں قائم سرکاری فیکٹری نمبر 282 دستی بموں سے گائیڈڈ میزائلوں کے پرزوں تک تیار کرتی تھی اور علاقے کی معیشت اسی کے گرد گھومتی تھی۔