• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کیلئے سہولتوں کا مؤثر انتظام، عمرہ کا اوسط دورانیہ 124 منٹ

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم )مسجد الحرام میں عمرہ ادا کرنے کے لیے اوسطاً 124 منٹ درکار، طواف کا دورانیہ 52اور سعی کا 50منٹ ریکارڈ،حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ماہِ جمادی الاول کے دوران عمرہ ادا کرنے کے لیے مجموعی اوسط وقت تقریباً 124 منٹ ریکارڈ کیا گیا، جو معتمرین کی نقل و حرکت میں روانی اور خدمات کی مؤثر تنظیم کا عکاس ہے۔ اتھارٹی کے مطابق طواف کا اوسط دورانیہ 52 منٹ جبکہ سعی مکمل کرنے میں اوسطاً 50 منٹ لگے۔ اسی طرح مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں سے مطاف تک پہنچنے میں 12 منٹ اور مطاف سے مسعیٰ تک منتقلی میں اوسطاً 10 منٹ صرف ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 73 فیصد معتمرین صحنِ مطاف میں طواف ادا کرتے ہیں، جبکہ 60 فیصد معتمرین دوسری منزل پر سعی کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف منزلوں اور مخصوص راستوں کے مؤثر استعمال کی عکاسی کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید