• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹس نے ٹرمپ جونیئر کیخلاف بدعنوانی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیموکریٹس نے ٹرمپ جونیئر سے منسلک اداروں کیخلاف بدعنوانی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔سرمایہ کاری کمپنی 1789کی سرگرمیاں تحقیقات کی زد میں،جیمی راسکن نے چار کمپنیوں سے دو سالہ خط و کتابت اور ریکارڈ طلب کرلیا۔پولی مارکیٹ، جوئل، ہیڈریان اور گریب اے گن کو خطوط ارسال،ڈیموکریٹس کا کہنا ہےسرمایہ کاری کے بعد کمپنیوں کو حکومتی فیصلوں سے فائدہ ہوا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے وابستہ سرمایہ کاری کمپنی 1789کیپٹل اور اس سے منسلک کاروباری اداروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے ڈیموکریٹ رکن جیمی راسکن نے دفاعی ٹھیکے دار ہیڈریان، ای سگریٹ کمپنی جوئل، آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم پولی مارکیٹ اور اسلحہ فروخت کرنے والی کمپنی گریب اے گن سے دو سالہ خط و کتابت اور دیگر ریکارڈ طلب کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید