لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صدرچوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کوئی بدخواہ پاکستانیت کاعلم سرنگوں نہیں کرسکتا ۔ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے ضمیر کی سیاست کاعلم سربلندکردیا ،ہماری قبورسے بھی پاکستان زندہ آباداورپاک فوج زندہ آبادکی آوازیں سنائی دیں گی۔پاکستان وہ سورج ہے جس کی چمک کبھی ماند نہیں پڑسکتی۔پاک سرزمین پارٹی کی باضمیرقیادت مادروطن کے مستقبل کودرپیش خطرات کامقابلہ اورغداروں کامحاسبہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے قائدین اورکارکنان پاکستان کی سا لمیت اوراس کے وقار پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔فردِواحد کوگالی معاف کی جاسکتی ہے مگرقومی ضمیر کوگالی کی صورت میں کوئی معافی اور تلافی نہیں ہوسکتی۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ،صدرانیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کے ہوتے ہوئے کوئی مادر وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔وہ یوم فضائیہ کے سلسلہ میں اوورسیزپاکستانیوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ کسی بھی ریاست اورمعاشرے میں جاری مجرمانہ سرگرمیاں روکنے کیلئے مجرمان کو کچلنااشد ضروری ہے۔اگرحکمرانوں پرتنقید کرنے والے سائبربل کے تحت سز اکے مستحق قرارپاسکتے ہیں توپھرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کر نیوالے عناصر کوقرارواقعی سزاکیوں نہیں دی گئی۔