کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کیسکو انجینئرز آفیسر ایسوسی ایشن کیجنرل باڈی کا اجلاس کیسکوہیڈکوارٹرمیں ہوا۔ اس موقع پر میرمجیب الرحمن مری نے خطاب میں کہاکہ انجینئرنصیب اللہ بلوچ کی بازیابی سمیت افسران کی فلاح وبہبودو حقوق کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ خراب حالات کے باوجود فیلڈانجینئرزکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔تمام انجینئرز،افسران اورملازمین کیسکوکی ترقی کیلئے شب و روزمحنت اور کو شش کررہے ہیں ۔انہوںنے انجینئر نصیب اللہ بلوچ کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرزاب اپنے گھروںمیں بھی محفوظ نہیں رہے انھوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مغوی انجینئرکی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔