ڈڈیال(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ بو ائز ڈگری کالج ڈڈیال میں بی ۔کام اور تقسیم کارکردگی اسناد کے سلسلے میں تقریب ہوئی جس کی صدارت ڈی ۔پی ۔آئی کالجز افشا ں نقو ی نے کی ۔جبکہ مہما ن خصوصی ممبر اسمبلی آزاد حکومت ریاست جمو ں و کشمیر چوہدری مسعود خالد تھے۔ مہمان خصوصی مسعود خالد نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے طلبا تعلیم پر بھرپور توجہ دیں مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ آپ کے ہاتھوں آنی ہے منفی سرگرمیوں کو ترک کر کہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج ڈڈیال قدیم تعلیمی درس گاہ ہے جسے میں فنڈز کی کمی کسی صورت نہیں آنے دوں گا، بی۔کام کیلئے مزید سٹا ف دو نگا ۔ اس کے علاوہ کالج کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی اپنا کردار اداد کرو نگا ، بہترین عمارت اور سٹا ف کی کمی کو بھی پورا کرو نگا ۔ انہو ں نے ڈڈیال بو ائز کالج کے طلبا ء کے مطا لعا تی ٹور کیلئے 2لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ چیئر مین تعلیمی بورڈ میرپور چوہدری ظہیر احمد،اور سیکرٹری بورڈ پرو فیسر شاہد منیر جرا ل نے بطور مہما ن اعزاز نے شر کت کی۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ،سابق پر نسپل صا حبا ن،وکلا ء دا نشور،ڈا کٹرز،صحا فی حضرات اور ہر مکتبہ فکر کے لو گو ں نے شر کت کی۔