• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک نظام مصطفی کے ۲۵ دسمبر کو کوٹلی میں ہونے والے کنونشن کی تیاریاں جاری

کھوئی رٹہ (نمائندہ جنگ) کرپشن ناانصافیوں اور میرٹ کی پامالی کے خلاف جموںو کشمیر تحریک نظام مصطفی کے ۲۵ دسمبر کو کوٹلی میں ہونے والے کنونشن کی تیاریاں جاری، عہدیداران کی بھرپور رابطہ مہم، عوام کو دعوتی کارڈ جاری، مرکزی کنونشن کو کامیاب کرنے کے لیے تحریک کے ذمہ داران نے دن رات ایک کر دیا مرکزی کنونشن میں پچاس ہزار افراد شرکت کریں گے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ماجد حسین حیدری کا دعوی، تفصیلات کے مطابق کرپشن، بدعنوانیوں، لوٹ کھسوٹ میرٹ کی پامالیوںکے خلاف اورکشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفی کا کنونشن ۲۵ دسمبر کو کوٹلی میں ہو گا کنونشن کی کامیابی کے لیے سربراہ تحریک پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کمیٹیاں تشکیل دے دیںکنونشن کی کامیابی کے لیے تحریک نظام مصطفی کے عہدیداران کی بھرپور رابطہ مہم جاری عوام کو دعوت نامے جاری کر دیے گے جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی کے سیکرٹری اطلاعات ماجد حسین حیدری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیںدعویٰ کرتا ہوں کہ کوٹلی کنونشن میں پچاس ہزار افراد شرکت کریں گے انہوںنے مزیدکہا کہ خطے میں اقربا ء پروری، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے برادری ازم کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے غریب عوام فاقوں اور خود کشیوںپر مجبورہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ادارو ں میں وزیروں مشیروں کو پروٹوکول غریبوں کو دھکے مل رہے ہیںتمام برائیوں کے خاتمے کے لیے نظام مصطفی کا نفاذناگزیر ہو چکا حکومت فوری نظام مصطفی کااعلان کرے۔
تازہ ترین