آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں نمٹادیں۔
بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے
خاتونِ اول، رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے بجٹ سے متعلق کہا ہے کہ درخواست ہے بجٹ آئی ایم ایف کی نہیں عوام، وفاق اور خواتین کی خواہشات کے مطابق بنایا جائے۔
سندھ میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا اسرائیلی جارحیت روکنا نہیں چاہتا تو کم از کم اس میں شامل بھی نہ ہو.
حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروا رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے کی۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاک ازبک وزراء خارجہ کا او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق ہوا ہے ۔
امریکا میں غیر ملکی طالبِ علموں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزا کے اجراء پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ تاہم طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس تک لازمی رسائی دینا ہوگی۔
شائستہ جبین نے انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی آفرز ضرور ملیں، لیکن انہوں نے کبھی قبول نہیں کیں۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل لائبریری قائم کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ خندوب ریسرچ سینٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عمیر رانا نے کئی مشہور ڈراموں میں بلال عباس کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پر حملےکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اچھے معیار اور کم قیمتوں کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی طلب زیادہ ہے تاہم ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔