ماضی میں بالی ووڈکو سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اوربہت جلد وہ مراٹھی فلم پروڈیوس کرتی نظرآئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ، مادھوری آراین ایم موونگ پکچرزکے بینر تلے بننے والی مراٹھی فلم پروڈیوس کریں گی جس کی ہدا یت سواپنا نیل جیاکاردیں گے جب کہ فلم کی کہانی وینائک جوشی نے تحریر کی ہے۔
مادھوری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں ہمیشہ کچھ نیا کرتے رہنے کی قائل ہیں اسی لیے انہوں نے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے نئے کام میں انہیں بے حد مزہ آرہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی مادھوری کی زندگی پرمبنی مزاحیہ ڈراما پروڈیوس کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں مادھوری ڈکشٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔