• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ پروڈیوسر پر جنسی زیادتی کاالزام مزید خواتین سامنے آگئیں

لندن(پی اے/ مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ پروڈیو سرہاروے ونسٹن کے خلاف جنسی زیادتی کےالزام کے حوالے سےمزید خواتین سامنے آگئی ہیںاورلیسٹ انتھونی نے بھی ا لزام عائد کیاہےکہ ہاروے ونسٹن نے 1980میں میرے لندن کے گھر میں مجھ پر جنسی حملہ کیاتھا، جبکہ ایک دوسری نامعلوم خاتون نے بھی الزام عائد کیاہے کہ ہاروے ونسٹن نے 1992میں ان کی عصمت دری کی تھی۔ہالی وڈ رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے، ہاروی وائن سٹین کے بھائی باب وائن سٹین نے اپنے بھائی کو 'بیمار اور 'بدکردار قرار دیا، اور کہا کہ انھیں لات ما رکر اکیڈمی سے نکال باہر کر دینا۔ امریکی اداکارہ روز میک گوان نے ایک ہوٹل کے کمرے میں ان پر ریپ کا الزام لگایا تھا۔ ان کے علاوہ کم از کم دو درجن خواتین نے ان پر جنسی تشدد کا الزام لگایا ہے، جن میں معروف اداکارہ انجیلینا جولی اور گوینتھ پالٹرو بھی شامل ہیں۔ ان الزامات کے بعد ہاروی وائن سٹین کی اہلیہ جارجینا چیپمین نے کہا ہے کہ وہ انھیں چھوڑ کر جا رہی ہیں۔ ان الزامات کی وجہ سے ادارے نے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں انھوں نے وائن سٹین کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں فیصلہ کیا ۔برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس یا بافٹا نے پہلے ہی ہاروی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔امریکی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اور سائنسز کے دو تہائی سے زائد ارکان نے وائن سٹین کو فوری پر نکالے جانے پر اتفاق کیا ۔ان دو تہائی ارکان میں ہالی وڈ کی معروف شخصیات ٹام ہینکس اور ووپی گولڈبرگ بھی شامل ہیں ۔ اکیڈمی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کہ 'نہ صرف ہم خود کو ایسے شخص سے دور رکھنا چاہتے ہیں جو اپنے ساتھیوں سے احترام حاصل نہ کر سکے بلکہ اس فیصلے سے ہم یہ پیغام بھی دینا چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے سلوک پر دانستہ طور پر انجان بنے رہنے اور شرمناک طریقے سے اس کا حصہ بننے کا دور اب ختم ہو چکا ہے، گوینتھ پالٹرو، اینجلینا جولی، کارا ڈیولین، لیا سیڈاکس، روزانا آرکویٹا اور میرا سوروینو جیسی کئی اداکاراؤں نے وائن سٹین کے ساتھ اپنے خراب تجربات کا ذکر کیا ہے۔ اکیڈمی نے کہا 'یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کیلئے ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔وائن سٹین کی فلمیں اب تک 300سے زائد بار آسکر کیلئے نامزد ہو چکی ہیں جبکہ 81مرتبہ انھیں کامیابی ملی ہے ۔ وائن سٹین نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ ان کی ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی کے ساتھ بھی جسمانی تعلقات قائم کئے تو وہ باہمی رضامندی کے ساتھ کئے۔کین فلمی میلے کے صدر پیری لیسکیور نے کہا کہ 'ان الزامات کے بارے میں سن کر ان کا ادارہ صدمے میں ہے۔
تازہ ترین