• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجریا: 4 خود کش دھماکے، 12 افراد ہلاک، 30 زخمی

Four People Died And 12 Injured In Bomb Blast At Nigeria

نائیجریا میں 4 خود کش بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چاروں خود کش دھماکے شمال مشرقی شہر میدو گری میں کئے گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آوروں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، مردوں کی عمر 12 اور 16 سال تھیں۔

نائیجریا حکام کے مطابق برونو میں پہلا خود کش حملہ شام کی نماز کے دوران ہوا، جس میں 7 افراد مارے گئے، دوسرا حملہ آور ایک گھر میں داخل ہوا، دھماکے میں حاملہ عورت اور اس کا بچہ جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق باقی دو خود کش حملہ آوروں نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

حکام کے مطابق دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم اس طرز کے حملے اس کی روایت رہے ہیں۔

تازہ ترین