• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،اشرف آصف جلالی

لاہور(نمائندگان جنگ،نامہ نگاران)تحریک لبیک کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے ختمِ نبوت قصاص دھرنا میں تحریک لبیک کے چیئر مین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ختمِ نبوت کی ایف آئی آرکے انداج کیلئے 30دن کا انتظار نہیں کرسکتے۔تعجب ہے حلف نامہ میں تبدیلی کے ذمہ دار وں کے تعین کیلئے3نومبر کو حکومت نے20 دن لیے تھے اور اب نئے سرے سے 30دن لے لیے ہیں ۔حکومت فوری طور پر حلف نا مہ میں ترمیم کے ذمہ داروں کا تعین کرے ، ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب اسلام آبا د دھر ناکے مر کزی راہنما ؤ ں کاقافلہ گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا،ان پرپھولو ں کی پتیا ں نچھا ور کی گئیں،مر اڑیا ں میں تحریک لبیک کے قافلہ کے شرکا ء کے اعزاز میں پر تکلف نا شتہ بھی دیاگیا۔اس مو قع پرپولیس نے سیکو رٹی کے فول پر وف انتظامات کر رکھے تھے ۔ قافلہ وزیرآبادپہنچاتو سینکڑوں علماہ ،مشائخ اورکارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ اللہ والا چوک میں خطاب کرتے ہوئےخادم حسین رضوی نے کہا کہ اسلا م آباددھرنا کے دوران حکومت نے نہتے اوربیگناہ کارکنوں اوربزرگ علماء کرام پربدترین ریاستی تشددکیا ، لواحقین کی مکمل دادرسی تک ہرگزچین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پیرافضل قادری نے کہا کہ تمام ترجبر کے باوجود ہمارے حوصلے پہلے سے کہیں زیادہ بلندہیں۔
تازہ ترین