• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےنظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں، رانا ثناء


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان مسلم ليگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بے نظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حد تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں، اس میں بہت زیادہ کرپشن ہے۔ 

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کوئی صوبہ یہ پروگرام جاری رکھنا چاہے تو رکھے، لیکن پنجاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا۔ 

رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں تحریک انصاف سسٹم سے آؤٹ ہے۔ 

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رات کا اندھیرا ہوگا تو رزلٹ کیا ہوگا، ہمارے لیے الیکشن مہم حرام ہے جبکہ ن لیگ کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید