پاکستان میں امریکی ڈپٹی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ایک جذبے کے تحت ہے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکا (یو ایس اے) کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ دونوں عظیم ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔ دوطرفہ حقیقی دوستی مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری ایک جذبے کے تحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ویزا، تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون نے انتھک محنت کی ہے۔ اسلام آباد نے اپریل میں ایران اور امریکا کے درمیان اعلی سطح مذاکرات کی میزبانی کی۔