• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالٹا، صحافی کے قتل کا واقعہ تین افراد پر فرد جرم عائد

والیٹا (جنگ نیوز) مالٹا میں تین افراد پر حکومت کی ناقد صحافی ڈافنے کارُوآنا گالیزیا کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تینوں افراد نے عدالت میں خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ ان ملزمان نے ہی سولہ اکتوبر کو گالیزا کی کار میں بم نصب کیا تھا۔ پیر کو ہی اس سلسلے میں دس افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے سات کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ڈافنےگالیزیا نے پاناما پیپرز کے حوالے سے مالٹا میں بدعنوانی کے کئی بڑے واقعات کی نشاندہی کی تھی۔
تازہ ترین