کراچی (اسٹاف رپورٹر) کینیڈا میں مقیم پاکستان کی ممتاز شاعرہ ذکیہ غزل ان دنوں نجی دورے پر کراچی آئی ہوئی ہیں، وہ دوران قیام اپنی ادبی و ثقافتی تنظیم اظہار کی جانب سے 2018 میں منعقد ہونے والے عالمی مشاعرے میں شرکت کے لئے پاکستان کے ممتاز شعراء سے رابطہ کریں گی، ذکیہ غزل کے اعزاز میں کراچی کے مختلف ادبی و ثقافتی اداروں کی جانب سے تقریبات اور مشاعرے بھی ہوں گے۔