کابل (جنگ نیوز) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے افغانستان کی بگرام جیل میں ہیں جہاں دیگر پاکستانی اور افغان طالبان بھی قید ہیںتاہم ماضی میں امریکیوں کے کنٹرول میں رہنے والی بگرام جیل سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مولوی فقیر محمد نے بتایا کہ وہاں قید میں انکے ساتھ ’انتہائی غیرانسانی سلوک کیا جاتا ہے