• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں بٹ کوائن کے خلاف کریک ڈائون جاری

کراچی(نیوزڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بٹ کوائن کرنسی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔انڈونیشیا کے حکام بالی کے معروف ہالی ڈے ہاٹ اسپاٹ میں بٹ کوائن میں رقوم کی منتقلی سے متعلق چھان بین کررہے ہیں، کیوں کہ انڈونیشیا کے مرکزی بینک نے خبردار کیا تھا کہ بٹ کوائن میں رقوم کی منتقلی کے اعتبار سے بالی جزیرہ جنت بن چکا ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کو غیر قانونی قراردیا جاچکا ہے۔تاہم اس کے باوجود وہاں بٹ کوائن میں ادائیگی جاری ہے۔ 
تازہ ترین