• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی اسد منیر گھر سے اغوا

Former Cricketer Saeed Anwars Brother In Law Abducted From Lahore

سابق قومی کرکٹر سعید انور کے بہنوئی اسد منیر کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید انور کی بہن شکیلہ انور نے شوہر کے اغوا کی درخواست لاہور کے تھانہ جنوبی چھاونی میں جمع کرادی ہے۔

درخواست میں شکیلہ انور نے اپنے شوہر کے اغوا کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 10روز قبل رات ڈیڑھ بجے سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے ۔

گھر میں گھسنے والے افراد ان کے شوہر اسد منیر ،ان کے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سمیت کچھ ضروری کاغذات بھی ہمراہ لے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسد منیر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین