• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹی وی پروگرام ’سی آئی ڈی ‘ کی شہرت کو 20سال مکمل

’کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا۔۔۔کچھ تو گڑ بڑ ہے۔۔، دروازہ توڑ دو ‘۔۔ یہ وہ جملے ہیں جو آپ 20 سال سے مسلسل سنتے آرہے ہیں۔۔۔ جی ہاں!! بالکل درست پہچانا آپ نے۔ بھارتی ٹی وی پروگرامز ’سی آئی ڈی‘ کے اے سی پی پردیومن کے یہ مکالمے اس قدر پرانے ہونے کے باوجود آج بھی بولے اور پسند کئے جاتے ہیں۔

پردیومند اس انداز سے ہاتھ ہلا ہلا کر یہ مکالمے اداکرتے ہیں کہ سننے والے اتنے طویل عرصے میں بھی بور نہیں ہوئے اور آج بھی انہیں پہلے دن کی طرح دلچسپی سے سنتے اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

CID 05_l

انسداد جرائم پر مبنی بھارتی پروگرام ’سی آئی ڈی‘ سال 1998 میں شروع کیا گیا تھا اور تب سے ہی یہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاتا ہے۔ اتنے سال گز جانے کے باوجود نہ تواس کی مقبولیت میں کوئی کمی آئی ہے اور نہ اس کے دیکھنے والوں کی تعداد میں۔

’سی آئی ڈی‘کا مقصد بھارت میں ہونے والے سنگین جرائم سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا اور ایسے حالات سے اپنے آپ کو بچانا ہےجو ہمارے لیے روز کا معمول بن گئے ہیں۔

CID 02_l

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پروگرام روزمرہ کے ہونے والے جرائم کی نشاندہی کرتا ہے جس سے لوگوں میں شعور تو اجاگر ہو رہا ہے مگریہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

جس طرح سےسی آئی ڈی کی ٹیم مجرم تک با آسانی سےپہنچ جاتی ہے اگر حقیقت میں بھی بھارت کی سی آئی ڈی ٹیم ایسا کرنے لگے تو بھارت میں آئے دن ہونے والےسنگین جرائم میں سو فیصد کمی آجائے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

CID 03_l

خیر۔۔ اگرصرف سی آئی ڈی کی بات کی جائے تو یہ پروگرام چار اہم کرداروں کے گرد گھومتا نظر آتا ہے جو 20 سال سے ایک ہی مخصوص اور دلچسپ انداز میں اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان میں اے سی پی پریدیومن، ابھیجیت، دیا اور فریڈی شامل ہیں۔

سی آئی ڈی میں اگر کسی مجرم سے اعترافِ جرم کروانا ہو تو اس کے لیے ’دیا‘ کا نام ہمیشہ ذہن میں آتاہے کیونکہ اس کا صرف ایک روزدار تھپپڑ ہی منہ کھول دینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

CID 04_l

ان فنکاروں کی لاجواب اور منفرد اداکاری کی ہی بدولت آج تک لوگ اس پروگرام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی فنکار اس کاحصہ ہیں مگر ان کا اور سی آئی ڈی کا ساتھ 20 سال کا نہیں ہے۔

تازہ ترین