خواتین کا کسی بھی اسٹور میں کپڑوں کی خریداری کے دوران ٹرائل روم میں لگے خفیہ کیمروں پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے ۔
اکثر خواتین کپڑوں کی خریداری کے دوران گارمنٹ شاپ کے’’ٹرائی روم‘‘ کا بلا جھجک استعمال کرتی ہیں،انہیں اس بات کا بالکل احساس نہیں ہوتا ہے کہ اس کمرے میں بھی خفیہ کیمرے ہو سکتے ہیں ۔
کسی بھی ٹرائی روم کو استعمال کرنے سے پہلے یہ کیسے معلوم کیا جائے کہ یہاں کیمرے ہیں ؟
نمبرایک : کمرے میں جانے کے بعد سب سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں کہ کہیں کیمرا تو نہیں ۔
نمبر دو:دیکھیں کمرے میں کتنے آئینے لگے ہیں ؟
نمبر تین:آپ آئینے کو اپنی انگلی سے چھو کر دیکھیں ،آپ کو اپنی انگلی کا عکس آئینے میں نظر آئے گا،اگر آپ کی انگلی اور اس عکس کی انگلی میں گیپ ہے تو اس کا مطلب وہ آئینہ صحیح ہے۔
نمبر چار:اگر آپ کی انگلی کا عکس اور آئینے میں بننے والا عکس آپس میں ٹچ ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دہرا شیشہ ہے، آئینہ نہیں ہے،یعنی یہ کہ وہ ایک طرف دیکھنے میں آئینہ ہو گا اور دوسری طرف ٹرانسپیرنٹ شیشہ ہوگا،مطلب یہ کہ آپ کو کہیں بیٹھے لوگ دیکھ رہے ہیں ۔
نمبر پانچ:اپنے فون کا انٹرنیٹ اوپن کر کے دیکھیں،اگر کمرے میں خفیہ کیمرا ہو گا تو آپ کا پیچ ٹھیک سے اوپن نہیں ہوگا۔
نمبر چھ: آپ اپنے موبائل سے کسی کو کال کرکے دیکھیں ،کال نہ ملے تو کمرے میں خفیہ کیمرے کے بہت امکانات ہیں ۔