کراچی (نیوزڈیسک) بھارت کے دوسرے بڑے مرکزی بینک ’’پنجاب نیشنل بینک‘‘ میں ایکارب ڈالرز سے زائد کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھوکہ دہی کا یہ واقعہ پی پی پی کی ممبئی کی شاخ میں پیش آیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ بینک حکام کے مطابق یہ رقم چند کھاتے داروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے غیر قانونی طور پر ممبئی کی شاخ میں منتقل کی گئی تھی جو بینک کی گزشتہ برس کی آمدنی سے تقریبا 8؍ گنا زیادہ ہے ۔ اس منتقلی کے نتیجے میں بینک کے شئیرز ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں 7.45؍ فیصد گر گئے ہیں ۔ تاہم بینک کی طرف سے مشتبہ کھاتے داروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔