برمنگھم (ابرار مغل) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے سپریم کورٹ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔ چیف جسٹس نے دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو تیسرے درجے کا شہری بنا رکھا تھا۔ نادرا کارڈ کے اجرا پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا، اس موقع پر چیف جسٹس کے ریمارکس ہر اورسیز پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔ اوورسیز پاکستانی وطن کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ کیا اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ بھیجنے کے لیے ہی رہ گئے ہیں۔ ہرگز نہیں، اب اوورسیز پاکستانی اپنے حقوق کی جنگ خود لڑیں گے، پاک سرزمین پارٹی موجودہ وفاقی حکومت، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق بلکہ تمام اسمبلیوں، نشستیں بھی مختص کی جائے۔