پشاور(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف باجوڑ ایجنسی کے سنٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے ممبر ہمایون خان نےچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں طالب علم احمد شاہ کےقتل کاازخودنوٹس لیاجائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں خان نے کہاکہ باجوڑ کا باشندہ کراچی میں تعلیم کی غرض سے گیاجہاں اسے انتہائی بے دردی سے قتل کیاہے لیکن کسی نے بھی اس پرکوئی ایکشن نہیںلیا جوافسوسناک ہے اورپختونخوںکےلئے لمحہ فکریہ ہے ۔