• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سےکے پی کے اوربلوچستان کے زیر تربیت جوڈیشل افسروں کی ملاقات

لاہور(خبرنگارخصوصی)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے زیر تربیت جوڈیشل آفیسرز اور پراسیکیوٹرز نے لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا مطالعاتی دورہ کیا اورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی اور سینیئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد انوار الحق سے ملاقات کی، وفد نے فاضل چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے لیکچرار بھی موجود تھے۔ وفد نے لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کادورہ بھی کیا۔
تازہ ترین