• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے وزارت قانون کی جانب سے احتساب عدالت کے نئے جج کی تقرری کے لئے مانگے گئے نام کے جواب میں جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کرنے کی سفارش کی ہے۔ 21 فروری کو وزارت قانون کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا گیا تھا جس میں وزارت قانون نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو نئے جج کی تعیناتی کے بارے میں لکھا تھا۔ وزارت قانون کے خط کے جواب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کو جواب بھجوا دیا ہے جس میں محمد بشیر کی بطور جج احتساب عدالت مدت ملازمت میں توسیع دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2012 میں جج محمد بشیر کو احتساب عدالت میں تعینات کیا گیا تھا۔فاضل جج محمد بشیر کی بطور جج احتساب عدالت مدت ملازمت 12 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے۔  

تازہ ترین